Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

گریڈ 21 کے عبد الستار کھوکھر کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت بحری امور تعینات کردیا گیا ہے، عبد الستار کھوکھر قبل ازیں وزارت تعلیم میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری تعینات تھے۔

گریڈ 19 کے آصف اقبال آصف کو وزارت تعلیم میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کردیا ہے جب کہ آصف اقبال آصف کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

قومی سلامتی ڈویژن کی سینئر جوائنٹ سیکرٹری حمیرہ ضیاء مفتی کی خدمات ایس آئی ایف سی کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

سیکرٹری ایس آئی ایف سی ڈویژن حمیرہ ضیاء مفتی کی ذمہ داریوں کا تعین کریں گے جب کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں