Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں دنیا کو متوجہ کرنا چاہیے کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کو متوجہ کرنا چاہیے کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہماری بلاول بھٹو اور انکی ٹیم سے ملاقات ہوئی، اسرائیل کی جارحیت سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں، امریکہ اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے، اقوام متحدہ بھی اسرائیل کو روکنے میں ناکام ہوا ہے، ہمیں دنیا کو متوجہ کرنا چاہیے کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 7 اکتوبر کو غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کریں گے، ہم نے پیپلز پارٹی سے 7 اکتوبر کو احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے، بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ حکومت کو قائل کریں کہ حکومت یہ قدم اٹھائے ہم ساتھ دیں گے۔

متعلقہ خبریں