چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی جارحیت بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، فلسطین، لبنان کے بعد ایران کی طرف جنگ بڑھتی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں، خواتین، بچوں کو شہید کیا گیا پوری دنیا پر کوئی اثر نہیں پڑا ، سیاسی قیادت کو ایران میں شہید کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ سیاسی اختلافات ہوں گے لیکن فلسطین معاملے پر سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔



















