Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں۔  

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بکیت عتیق الریمیتھی اور وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی شریک تھے۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ میں کھجور کی معیاری کاشتکاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کھجور کی کاشت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

 متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

متعلقہ خبریں