Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل ہم پر حملہ نہیں کر سکتا، اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی سی پیک پر دستخط ہو رہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور ہوا، اب پھر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک سیاسی مسلئہ ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، 126 دن دھرنے کے بعد آج پھر انتشاری سیاست کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں، اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا افورڈ نہیں کر سکتا، اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں