Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کنفرم

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت پاکستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں