Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے، نواز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے  میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں، آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کار کی سہولت کے لیے بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ فراہم کیا جارہا ہے، زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں