Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید سید مراد علی شاہ سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد میں چیئرمین شبیر دیوان، وائس چیئرمین مس زیلف منیر ، سی ای او احسن ملک، عارف حبیب، زید بشیر اور سمیر عامر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر برائے انڈسٹریز جام اکرام اللہ دھاریجو، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری صنعت اور ایڈیشنل آئی جی پولیس عمران یعقوب منہاس اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں صنعتی ترقی اور معیشت کی مظبوطی پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشت میں بہتری کی وجہ سے انٹریسٹ ریٹ کم ہوا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد کے مطابق زیادہ ٹیکس لگانے سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، بجلی کی قیمت اگر کم ہوتی ہے تو صنعت کو فائدہ ہوگا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی ہے کہ فیکٹریز کو اضافی شفٹ چلانے پر بجلی سستی دی جائے، اگر فیکٹریز میں اضافی شفٹ چلے گی تو روزگار بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبہ میں خصوصی توجہ دینی چاہئے، زراعت کی ترقی سے ملک ترقی کرے گا اور لوگ خوشحال ہونگے۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ انفرا اسٹیکچر سیس کا ریٹ واپس 1.2 کیا جائے۔

چیئرمین شبیر دیوان کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ میں انفرا اسٹیکچر ریٹ 1.8 کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بزنس کونسل کی تجویز پر انفرا اسٹیکچر سیس کا ریٹ کم کرنے پر غور کرے گی۔

پاکستان بزنس کونسل نے سندھ روینیو بورڈ کے ٹیکسز کے حوالے سے تجاریز دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کو ان تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں