Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے قافلے سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ ہوئی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخواہ کے قافلے سے پولیس پر فائرنگ اورشیلنگ  کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  مظاہرین  کی پولیس پر فائرنگ  سے 80 سے 85 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے  جنہیں طبی امدادفراہم کر رہےہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس جتنی نفری تھی تعینات کردی مزید اکٹھاکررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی ہدایات پر عمل کر رہےہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مسلح جتھے کے ساتھ اسلام آبادپردھاوابول رہےہیں۔یہ نہیں ہوسکتاایک طرف دھاوابولیں دوسری طرف مذاکرات کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  بنوں اور قبائلی علاقوں سےآنے والے لوگوں کو ہتھیار لانے کا کہا گیا، ان لوگوں سے سوال کریں یہ کیسا پر امن احتجاج ہے، املاک کو مسلسل نقصان پہنچارہےہیں، ان کے عزائم کچھ اور لگ رہےہیں، ان کو کیسے کیاکرناہے یہ باقاعدہ پلاننگ کرچکےہیں۔صورتحال مزید خراب کی تو انتہائی اقدام لیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  وزیراعظم رابطےمیں ہیں ،ہم حکمت عملی بنائیں گے اور اس پہ عملدرآمدکریں گے۔ایس سی او کانفرنس کو کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے، اندازہ ہےایس سی او کانفرنس کو ناکام کرنے کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں پُر امن احتجاج ہے، پُر امن احتجاج ہےتوپھر فائرنگ کیوں کررہےہیں؟احتجاج میں افغان شہری کیوں آرہےہیں؟  احتجاج میں افغان شہریوں کاآناالارمنگ ہے۔احتجاج کرنےوالوں کےپاس ہتھیار ہیں ،ہمارے پاس نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کی صورتحال سے متعلق  اسلام آباد کے شہریوں سے معذرت خواہ ہوں۔

متعلقہ خبریں