Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا پاکستان کے ساتھ تجارت کی خواہاں ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ تجارت کی خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کر رہے ہیں، ریڈ زون میں دھرنے کا مقصد کارسرکار کو مفلوج کرنا ہے، مجھے کوئی بتا دے انکے دھرنےکا مقصد کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا کس چیز کے خلاف ہے، کچھ نہیں پتا، مطالبات کا بتائیں؟ این آر او کا تو ہمیں پتا ہے، آپکے دور میں ایک منصوبہ نہیں لگا، جو کام کرتا ہے وہ نظر آتا ہے، آئی ایم ایف کو خط ملک کی بربادی کیلئے لکھا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کے پی کی پولیس آنسو گیس لیکر آئی ہے، پورے ملک میں مہنگائی کم اور کے پی میں زیادہ ہے، پی ٹی آئی والوں کی پوری توجہ دھرنوں پر ہے، کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ ایس سی او کو سبوتاژ کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ چاہتے ہیں جو پاکستان آئے وہ اچھا امیج لیکر جائے، پہلی بار 12 ممالک کے سربراہان پاکستان آرہے ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے تو آپکو تکلیف ہے، اب یہ دھرنے اور احتجاج کیوں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں تو انکو نیند نہیں آرہی، انکا بیانیہ فوج اور پاکستان کے خلاف ہے، پی ڈبلیو ڈی کرپٹ محکمہ تھا جس کوبند کردیا، بجلی پر سبسڈی دی، 5 بار پیٹرول کی قیمت میں کمی کی، مہنگائی کی شرح میں 6.9 فیصد کمی آئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی معاشی پالیسی کی معترف ہے، دنیا کہہ رہی ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے، وزیراعظم نے مؤثر انداز میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی بات کی۔

متعلقہ خبریں