Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈاپور کے خیبرپختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظرعام پر آگئے

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار ہوگئی، کے پی ہاؤس میں داخلے اور نکلنے کی خصوصی فوٹیج اور علی امین کے بھائی فیصل امین کی آڈیو کال منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی خصوصی سی سی ٹی وی فوٹیج میں علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس میں کالی شلوار قمیض میں داخل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور لباس تبدیل کر کے دوسرے رنگ کے سول کپڑوں میں بمعہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کے ساتھ خیبر پختونخوا ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ اپنی مرضی سے اپنے حفاظتی اہلکاروں کے ہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس سے باہر جا رہے ہیں۔

اِن نہ جھٹلائے جا سکنے والی تصاویر سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ علی امین گنڈاپور مظاہرین کو خود اپنی مرضی سے چھوڑ کر غائب ہو گئے جبکہ دوسری طرف  اس خبر سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے چند عناصر عوام کی آنکھوں میں جھوٹ بول بول کر دھول جھونک رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں