وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشتگرد حملے میں 2 چینی باشندوں کی ہلاکت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد حملے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جائے گا۔دہشتگرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔



















