Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر حالات خراب کرنے کی پلاننگ کی جاتی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر حالات خراب کرنے کی پلاننگ کی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیے گئے، پنجاب حکومت کے عوامی منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کل ورک فروم ہوم کررہی تھی، کے پی وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں، ایک طرف ترقی دوسری طرف فساد ہورہا ہے، خیبرپختونخوا کے لوگ جلسوں، وفاق پر چڑھائی کے لیے رہ گئے ہیں، علی امین سمیت پوری قیادت انقلاب کی دھمکیاں دے رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے سے فساد کی تیاری کی جارہی تھی، شاندانہ گلزار کو پاکستان کے خلاف سازشوں کا ایجنڈا ملا، سلمان اکرم نے کہا بیوقوفی ہوگی ڈی چوک جائیں، گرفتاری دے دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی قافلوں سے 120 افغان باشندے پولیس نے پکڑے، لوگوں کے بچوں کو افغان باشندوں کے ساتھ ٹریننگ دے کر لایا گیا، طالبان کے لوگ ہمارے بچوں کو پٹرول بم چلانا سکھا رہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ باہر کیوں نکلیں گے؟ پنجاب کے لوگوں کو دوائیاں، لیپ ٹاپ ، طلبا کو بسیں مل رہی ہیں، انکوای بائیکس مل رہی ہیں، پتا نہیں کے پی کے شہریوں کو کیا ورغلا کر لایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی سے متعلق خیبرپختونخوا کے لوگ بھی ان سے سوال کریں، کے پی کے لوگ انکا گریبان پکڑیں اور پوچھیں، کیا شہید کانسٹیبل کے کوئی بنیادی حقوق نہیں تھے؟ پُرامن احتجاج کرنے والے اسلحے کے ساتھ اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی 31 موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی گئی، ساری دنیا ڈھونڈتی رہی کہ ہمارا ’’چےگویرا‘‘کہا گیا؟ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر یلغار کا ٹاسک دیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر حالات خراب کرنے کی پلاننگ کی جاتی ہے، حالات خراب کرنے کا براہ راست تعلق ایس سی او اجلاس سے ہے۔

متعلقہ خبریں