Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس؛ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 19 نکاتی ایجنڈے زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اور فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ اور جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

اس کے علاوہ حج پالیسی 2025 کابینہ میں پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی کونسل برائے طب کے سربراہ اور ممبران کی تقرری کے لئے ایگزامیننگ باڈی کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو ای گورنمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں