وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیزکے مسئلےکو خوش اسلوبی سےحل کیا جارہا ہے۔
وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، توانائی کے شعبےمیں اصلاحات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول دوست توانائی کوفروغ دیاجارہا ہے، بجلی تقسیم، ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کررہے ہیں۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 2 سال میں17 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی، مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنےکے لیے بہتر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔



















