نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر اور بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے کلیدی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان اور سعودی عرب کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم قدم ہے۔
تقریب میں کے ایس ریلیف کے اعلیٰ سطح کے وفد نے شرکت کی۔
سعودی وفد کی قیادت انجینئر احمد علی عبداللہ البائز، اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز نے کی۔
نائب وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بحران کے وقت پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے میں کے ایس ریلیف کے اہم کردار کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خاص طور پر پاکستان میں حالیہ قدرتی آفات بشمول سیلاب اور زلزلے میں کے ایس ریلیف کے ردعمل کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں، ہسپتالوں اور رہائش جیسے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، کے ایس ریلیف اور پاکستان کے درمیان گزشتہ برسوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایس ریلیف انسانی ہمدردی کی تنظیم صحت کی دیکھ بھال، خوراک کی امداد، اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تعاون کا نیا مرحلہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، نیا مرحلہ یقینی بنائے گا کہ ضرورت مندوں کو بروقت اور موثر مدد ملے۔



















