Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس؛ فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے باعث فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی ہوگئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ نے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 16 نومبر مقرر کر دی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ کے مطابق تمام دیگر امتحانات اپنے مقررہ شیڈول پر ہوں گے۔

طلبہ اور تعلیمی ادارے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں