Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت روزانہ نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت روزانہ نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں لیڈر شپ ڈیولپمنٹ انڑن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے کام کرنے پر خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں، نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر کے خوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب حکومت روزانہ نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں، کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا، جیل میں ڈیتھ سیل میں رہی، رہا ہونے کے بعد گھر میں زیادہ وقت سرسبز ماحول میں رہتی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے، اسے کنکریٹ سے بچانا سب کی ذمہ داری ہے، پاکستانیوں کی یہ پہچان نہیں ہو سکتی کہ ہم بےزبانوں پر ظلم کریں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو چیز رپورٹ ہوتی ہے اس پر ایکشن ہوتا ہے، دوسرے صوبے میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹی گئی، پنجاب میں گدھے کی ٹانگیں کاٹی گئیں، فرار ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے، اسموگ ایک بٹن دبانے سے ختم نہیں ہوگی، اقدامات کرنا ہوں گے، ماحولیات کا تحفظ، اسموگ کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی، اسموگ ہمیں تھوڑا تھوڑا کر کے ختم کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسکولوں میں اسموگ کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا، سرکاری اسکولوں میں ہر ماہ اسموگ سے متعلق تھیم رکھی جائے گی، 15اکتوبر سے 15 نومبر تک اسکولوں میں اسموگ تھیم رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں