Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی شاہ زیب رند کو عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ سنگاپور جیتنے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ زیب رند کو عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ سنگاپور جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب رند کو 10 کروڑ کا چیک دیا۔

آصف علی زرداری نے سنگاپور میں کراٹے کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، مواقع دینے کی ضرورت ہے، کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اُمید ہے آپ مستقبل میں بھی ملک کیلئے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

متعلقہ خبریں