Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ بھی ہو جائے ٹیکس فراڈ کی روک تھام کریں گے، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ٹیکس فراڈ کی روک تھام کریں گے۔

  وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے، شرح سود میں کمی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مختلف طبقات کو آن بورڈ لیا جائے، جی ڈی پی کو 13 فیصد سے اوپر لے جانا چاہتے ہیں، ایف بی آر میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے لیے 3 لاکھ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں ہیں، ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، توانائی شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسز میں لیکج کی روک تھام کر رہے ہیں، حکومت ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد تیز کررہی ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹیکسوں کا سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ ٹیکس کی چوری7 ہزار ارب کے آس پاس ہے، پاکستان میں صرف سیلز ٹیکس کی چوری 3400 ارب کے لگ بھگ ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے ٹیکس فراڈ کی روک تھام کریں گے، اسٹیل سیکٹر میں صرف 50 فیصد ٹیکس مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں