قائد اعظم یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی ہے، طلباء کے دو گروپوں کے درمیان شدید لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
طلباء نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس کے باعث 26 طلباء زخمی ہوئے۔
جھگڑے کے دوران ایک گروپ نے ہاسٹل نمبر 9 کو آگ لگا دی، طلباء کی جانب سے ہاسٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔



















