Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارندے کی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی ہے۔

دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔

خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے۔

دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا کہ یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہا ہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا، میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں۔

خارجی طارق محمود کا کہنا تھا کہ سارے ایک ہو جائیں چاہے وہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یاجوطالبان ہیں اور وہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں۔

دفاعی ماہرین نے خفیہ کال پر تجزیے میں کہا کہ یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کے گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق خفیہ کال میں لسانیت اور قومیت کو بھڑکانے اور غیر پشتونوں کے خلاف اتحاد پر زور دیا گیا، یہ کال پشتون قبائل میں عسکری اور غیر عسکری قوتوں کو یکجا ہو کر ریاست پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی ترغیب ہے۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ کالعدم پی ٹی ایم معصومیت کا ڈرامہ رچاکر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، پی ٹی ایم اور فتنہ الخوراج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

متعلقہ خبریں