حکومتِ پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 لگا دی ہے۔
لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پنجاب کے 4 شہروں میں جمعہ 11 اکتوبر سے اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہوگی۔
4 شہروں میں امتحانی مراکز کے گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے، امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔



















