Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دکی میں بےگناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا، جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ دکی میں بےگناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا۔

  وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ دکی میں کان کنوں پر دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک ہے، بلوچستان سے وہ مخلص ہے جو صوبے کی ترقی کیلئے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے کس طرح صوبے کی خدمت کر رہے ہیں؟ ہمیں صوبے کےعوام کو روشن مستقبل دینا ہے۔

 وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ اُمید ہے صوبے کے عوام سنجیدگی سے سوچ بچار کریں گے۔

بلوچستان: دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ؛ 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیا اور وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 کان کن جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مشینری کو بھی آگ لگادی، تاہم حملے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے 3 کا تعلق پشین، ایک کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور ایک کا لورالائی سے ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق میں ژوب سے عبدالمالک، مولاداد، سیداللہ، جلال، فضل اور روزی خان شامل ہیں جبکہ نصیب اللہ، سمیع اللہ، نصیب اللہ کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے تھا۔

اس کے علاوہ ملنگ، حمداللہ اور عبداللہ ضلع پشین کے رہائشی تھے جبکہ بسم اللہ کا تعلق کچلاک اور جلات خان کا تعلق لورالائی سے تھا، تاہم صمد خان ضلع موسیٰ خیل اور ولی محمد تحصیل شاہرگ کے رہائشی تھے۔

متعلقہ خبریں