سعودی وزیر سرمایہ کاری شہزادہ خالد بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی اور معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان میں بھرپور مہمان نوازی پر مشکور ہوں، معاشی اور کاروباری تعاون سے متعلق مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، 2 ہزار پاکستانی کمپنیز سعودی عرب میں کام کر رہی ہیں، پاکستان پائیدار ترقی اور معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ اقتصادی استحکام کیلئے پاکستانی قیادت کے اقدام قابل ستائش ہیں، سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پاکستان نے اہم اقدام کیے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری بڑھائیں گے، مختلف شعبوں میں معاہدوں سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔



















