Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

سستی ہوتی پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، جس کے بعد 16 اکتوبر سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

وسط اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات 10 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کا بڑا اضافہ متوقع ہے۔

16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے تک اضافے جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 7 روپے 80 فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 7 روپے 80 پیسے فی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اضافہ حالیہ ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں بلند ہوتی قیمتوں کے باعث متوقع ہے، قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ اوگرا حکومت کو 15 اکتوبر کو بجھوائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں