مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ایس سی او سے پاکستان کی معیشت اور غریب کا چولہا جلے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دی ہے، پاکستان اور اسکے اداروں پر حملہ کرنے والی سیاسی جماعت نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ آپ دنیا کو کیا بتانا اور دکھانا چاہتے ہیں، آپکو تکلیف کس بات کی ہے، آپکو تکلیف آئی ایم ایف ڈیل کی ہے یا ایس سی او اجلاس کے ہونے کی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج کے نام پر دھاوا بولا جا رہا ہے، یہ کونسا احتجاج ہے جو پاکستان کے خلاف ہے؟ سب کچھ جان بوجھ کر ریاست کو بلیک میل کرنے کیلیے کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کے دور کے بعد ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے، ایس سی او سے پاکستان کی معیشت اور غریب کا چولہا جلے گا۔



















