متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تینوں جماعتیں اپنی ضرورت کے مطابق بل کی حمایت یا مخالفت کر رہی ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کمیٹی اجلاس میں نہیں تھے اس لیے کوئی مسودہ نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آنرشپ کیساتھ آئینی ترمیم کیلئے وکالت کر رہی ہیں، پی ٹی آئی آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہی ہے، تینوں جماعتیں اپنی ضرورت کے مطابق کسی بل کی حمایت یا مخالفت کر رہی ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہوتی تو وہ ایسا بل لاتی اور ن لیگ پی پی مخالفت کرتے، پی ٹی آئی مخالفت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ سیاسی مفادات ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آج کل سیاسی مفادات کو دیکھا جاتا ہے اصول کی پاسداری کوئی نہیں کرتا۔



















