وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی شخص ریاست سے بڑا ہو سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کی پھر پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ میں نے خود پی ٹی آئی کے پُرتشدد دور دیکھا ہے، ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست سے لڑائی نہیں لڑی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنوں، افراتفری کے ذریعے سی پیک کے خلاف سازش کی، پی ٹی آئی نے اقتدار میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا۔
احسن اقبال نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کی تعریف کر رہی ہے، معیشت میں بہتری آئی تو پی ٹی آئی نے پھر سے پرتشدد کارروائیاں شروع کردیں، پی ٹی آئی دور میں مجھ سمیت ہماری پارٹی قیادت نے مشکلات جھیلیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ افسوس پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو مظاہرے کی کال دی گئی، ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئے بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، کوئی شک نہیں رہ گیا جو دہشتگردی کر رہا ہے وہی پی ٹی آئی کو استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دھرنوں کے ذریعے سی پیک رول بیک کرنیکی سازش کی گئی، جب کہا جائے کہ رسیدیں پیش کریں تو آپ بوگس رسیدیں دیتے ہیں، رسیدیں مانگی جائیں تو ریاست سے لڑتے ہیں۔



















