Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او اجلاس کی میزبانی کریگا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او اجلاس کی میزبانی کریگا۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سربراہان حکومت کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے وزیراعظم اجلاس کی صدارت کرینگے، چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کرینگے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین شرکت کریں گے، ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے پر آئے ہوئے وفود کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے، معیشت، تجارت، ماحولیات، سماجی وثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، رکن ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور بجٹ کی منظوری کیلئے فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں