آئینی ترامیم کے مسودوں پر غور کیلئے غیر رسمی ذیلی کمیٹی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں آئینی ترامیم کے مسودوں پر غور کیلئے 5 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ذیلی کمیٹی حکومت سمیت دیگر جماعتوں کے مسودوں کا جائزہ لے گی، ذیلی کمیٹی 2 روز میں خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔
کمیٹی کے ارکان میں نوید قمر، بیرسٹر گوہر، انوشہ رحمان اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔




















