Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کا عزم غیرمتزلزل ہے، مریم نواز

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، دیہی خواتین کا گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ کاشت کاری اور لائیو اسٹاک کے فروغ میں بھرپور کردار قابل تحسین ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کر نے کا عزم غیر متزلزل ہے، حکومت پنجاب دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دیہی خواتین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ جاری ہے، دیہی علاقوں میں خواتین کی صحت کے لیے بنیادی صحت کے یونٹس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے، دیہی خواتین کے لئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں، ان کی معاشی ترقی اور خودمختاری کے لیے مویشی مہیا کریں گے۔

متعلقہ خبریں