آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشقیں دروزبا سیون شروع ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو ہفتے پر محیط مشقوں کا آغاز انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں ہوا، مشقوں میں لائٹ کمانڈو ٹروپس ایکس پاکستان آرمی اور روسی فوجی دستہ حصہ لے رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈانٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، دروزبا سیون مشقوں کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے بہترین پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق دوست ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔



















