Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کردیئے

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کردیئے ہیں۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اینٹی نارکوٹکس فورس بل پر دستخط کردیئے، اس قانون سازی سے اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

بل کے ذریعے قانون سازی سے اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس کے بعد مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس مزید فعال کردار ادا کر سکے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے، منشیات فروش معاشرہ کے نوجوانوں کو نشہ کا عادی بنا رہے ہیں، خصوصی عدالتوں کے قیام سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں