Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل تک ملتوی

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے پر غور کیا۔

اجلاس میں عرفان صدیقی، رانا تنویر، شیری رحمان، فاروق ستار، ایمل ولی خان، خالد مگسی، سینیٹر جان محمد شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی رکن خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کل آئینی ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

اجلاس کے بعد سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو

سینیٹر شیری رحمان نے خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان آج کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کا مسودہ بھی نہیں آیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ کل خصوصی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا، سیکیورٹی کے باعث راستوں کی بندش سے کئی ارکان شریک نہ ہوسکے، مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں