Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینظیربھٹو کی قابلیت پر کسی کو کوئی شک نہیں تھا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بینظیربھٹو کی قابلیت پر کسی کو کوئی شک نہیں تھا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے وقت بینظیربھٹو کے ساتھ موجود تھا، دھماکے کے بعد بھی کارکنان محترمہ کیلئے ٹرک کی طرف آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دھماکے میں ایسا لگا کوئی ٹرانسفارمر پھٹا ہے، ایک منٹ کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا تھا، خود دیکھا تھا کارکنان شہید ہوئے تھے، آخر کار27 دسمبر کو دہشتگردوں نے بینظیربھٹو کو ہم سے چھین لیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ منع کرنے کے باوجود بھی بی بی اپنے کارکنان سے ملنے گئیں، اسوقت کا نعرہ تھا بینظیر آئے گی روزگار لائے گی، پورے پاکستان سے لوگ بی بی کو لینے آئے تھے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر کی تاریخ کافی لوگوں کو یاد ہوگی، بینظیربھٹو کی قابلیت پر کسی کو کوئی شک نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں