بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج شہر قائد میں درجہ حرارت 39 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان، جبکہ گرمی کی شدت 2 تا 3 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔
شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پرمعطل ہیں، جبکہ شہر میں شمال مشرقی یا شمال مغربی ہوا چلے گی۔
کراچی میں آئندہ 4 تا 5 روز تک گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔



















