Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی اجلاس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی، جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گئی ہے، آج کےاجلاس کیلئے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کا وقت ساڑھے 11 بجے سے تبدیل کر کے سہ پہر 3 بجے کردیا گیا اور کچھ دیر بعد اجلاس کا وقت تبدیل کر کے 6 بجے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں