Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئینی ترامیم؛ وزیراعظم نے بیرون ملک جانے کا ارادہ ترک کردیا

اسلام آباد: آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا ارادہ ترک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا، سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24-25 اکتوبر کو ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بجائے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئینی ترامیم ہونے کی صورت میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج رات سموعہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں