Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کسان کارڈ کا باقاعدہ آغاز کر دیا

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کسان کارڈ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کسان کارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف جن کو عوام نے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا، محترم مریم نواز، فضل رحمان سمیت سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم پر تمام کسانوں کو مبارکباد باد پیش کرتی ہوں، عدلیہ میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے جو کوڑے کی ٹوکری میں پڑے کیس کو اٹھایا اور لاڈلے کو لایا گیا، جمہوریت بہترین انتقام ہے، اس ترمیم سے انشاللہ ٹرانسپیرنس قائم ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم کسان کارڈ کا باقاعدہ اجراء کرنے جا رہے ہیں، یہ صرف لاننچ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی ریلف کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، کسان کارڈ پروجیکٹ مریم نواز کا پہلا پروگرام تھا، آج کسان کارڈ سے تین لاکھ کسان کھاد بیج سمیت دیگر اشیاء کی خرید کر سکتے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سب کے ٹیم لیڈر عاشق کرمانی نے بہت کم وقت میں اس پرجیکٹ کو مکمل کیا، 2013 ، 2014 میں شہباز شریف نے بھی کسان پیکچ متعارف کروایا تھا، یہ سب اسی پروجیکٹ کا تسلسل ہے، شہباز شریف نے اس وقت بھی کسان بھائیوں کو ترجیح دی۔

 سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کسان کارڈ تاریخ میں پہلی دفعہ پنجاب کے کسانوں کو مل رہا ہے، اب یہ پیسہ ان کے پاس موجود ہے جو بلا سود ہے، پنجاب کے کسانوں کو بہت بہت مبارک ہو، گرین ٹریکٹر سکیم بھی وزیر اعلیٰ کی بہتریں اسکیم ہے، جس پر جلد عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں