Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔

سید مراد علی شاہ سے ارجنٹینا کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا کی طرح پاکستان خاص طور پر سندھ ایک زرعی صوبہ ہے، سندھ میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، کراچی میں پینے کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نمکین پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبے کیلئے 50 ملین ڈالر کا بندوبست کیا ہے، نجی سرمایہ کار آجائیں تو سمندر کے پانی کو ٹریٹ کر کے فراہم کیا جاسکتا ہے، حیدرآباد تا سکھر تک سڑک کی تعمیر کا منصوبہ نجی شراکت داری کے تحت کرینگے۔

اس موقع پر ارجنٹینا کے سفیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کمپنیز سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، گودام قائم کرنے کیلئے سندھ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ارجنٹائن فٹبال کے کھلاڑیوں کو ککری گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچ کھیلیں گے۔

اس موقع پر سرمایہ کاری کے ساتھ سندھ میں فٹبال ٹیم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں