وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سینٹرل جیل کراچی پہنچ گئے۔
صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، علی حسن زرداری اور وقار مہدی بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سینٹرل جیل کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی سینٹرل جیل عمارت کی توانائی کی طلب 549.5 کلو واٹ ہے، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت 614.8 کلو واٹ شمسی توانائی فراہم کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اضافی بجلی کے الیکٹرک کے سسٹم میں منتقل کی جائے گی، منصوبے پر 21 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ 3 سال میں اپنی لاگت نکال لے گا، صوبائی خزانے کو 25 سال تک سالانہ 6 کروڑ، 42 لاکھ اور 60 ہزار روپے بچت ہوگی۔



















