Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آؓباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہوگئی ہے جب کہ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723 ہے۔

اسی طرح ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہوگئی ہے جب کہ مرد ووٹرز کی شرح 53.77 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.23 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہوگئی ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94 ہزار 710  اور خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 1 ہزار 742 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے جب کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے وقت ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد تھی جس کی تعداد میں 30 لاکھ سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں