سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم آئین، جمہوریت، عدلیہ اور عوام دوست ہی نہیں ماحول دوست بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں شفاف، صحت مند ماحول کی فراہمی اور بہتری کو بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرٹیکل 9 کی روشنی میں ماحولیاتی بہتری، موسمیاتی چیلنج، گلوبل وارمنگ جیسے مسائل سے نمٹنا ہمارے دستور کا باضابطہ حصہ بن گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خاص طور پر مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ عالمی ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے پاکستان نے بہت نمایاں، ٹھوس ، جامع اور عملی قدم اٹھایا ہے۔



















