Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُر عزم ہے؛ گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے اقوام متحدہ کے 79 ویں دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی پائیدار امن کے حوالے سے بہترین امید ہے، درپیش چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لئے مشترکہ اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُر عزم ہے، پاکستان امن دستوں میں سب سے بڑا اور طویل عرصے سے شراکت دار ہے، پُر امن دنیا کے لئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی عالمی جنگ میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا، ہزاروں قیمتی جانیں قربان کیں، اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا، افسوس اس کا مناسب اعتراف نہیں کیا گیا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تنازعات کے خاتمہ، انسانیت کے تحفظ میں مدد فراہم کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، آج مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور لبنان میں انسانیت کی پامالی عالمی برادری کے لئے چیلنج ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے آج بھی سوالیہ نشان ہیں۔

متعلقہ خبریں