Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توانائی کے منصوبوں سے روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے، اویس لغاری

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں سے روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے۔

وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے ایرانی وزیر توانائی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی شعبے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات چین میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

ہم منصب سے ملاقات میں اویس لغاری نے توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں سے روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے۔

دونوں فریقین نے گوادر اور بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگانے پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی گھروں کے آپریشن تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

دونوں وزراء نے باقاعدہ رابطے اور مؤثر مواصلات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ خبریں