Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیماریوں سے پاک پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے، خواجہ عمران نذیر

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے پاک پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے دبئی کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں دبئی کے وفد نے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔

 ملاقات میں سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب، سابق صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز، اسپیشل سیکرٹریز عون عباس بخاری، بارک اللہ خان اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر یونس بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحتمند معاشرے کا قیام، بیماریوں سے پاک پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے، تمام سرکاری اسپتالوں، مراکز صحت کی ریویمپنگ کے بعد نظام صحت میں انقلابی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ فیسلیٹیز میں جاری تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں، تمام جیل اسپتالوں میں عدم دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ انکا بنیادی حق ہے، تمام سرکاری اسپتالوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔

 دوران ملاقات دبئی کے وفد نے پنجاب میں سرکاری اور نجی اسپتالوں کے معیار کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں