سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ رات کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کیلئے کوشش کروں گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج الحمد للہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت ہوچکی ہے، بکاؤ پی ٹی آئی لیڈر شپ ان کی بہنوں کو ایک بار بھی پوچھنے جیل نہیں گئی۔
ان کا مزید یہ بھی کہا کہ قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہو رہی ہے؟ قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی، میرا یہ دعویٰ اور وعدہ بھی پورا ہوا۔



















