Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار

شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا،  آج کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

 شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، اس وقت شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 27 اکتوبر تک جاری رہے گی، 27  اکتوبر کے بعد گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، جبکہ ماہ نومبر سے رات میں خنکی میں اضافہ ہوگا، اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں