محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ایک ہفتہ میں 808 جبکہ رواں برس اب تک 4925 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 127 جبکہ لاہور اور چکوال سے 4 4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ بھکر، ملتان، لودھراں، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، اس کے علاوہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔



















